اسٹاک ہوم (جیوڈیسک) اسٹاک ہوم میں طبعیات کے نوبل انعام کے لیے آکاساکی، آمانو اور ناکامورا کے ناموں کااعلان کردیا گیا۔
طبعیات کے نوبل انعام برائے 2014 کے لیے 3 افراد کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعلان رائل سوئڈش اکیڈمی آف سائنسز نے کیا۔ آکاساکی اور آمانو کا تعلق جاپان سے ہے۔
جبکہ ناکامورا جاپانی نژاد امریکی ہیں۔ ان سائنسدانوں کو نوبل انعام ایل ای ڈی لائٹ ایجاد کرنے پر دیا گیا۔ یہ لائٹیں ماحول دوست اور توانائی بچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔