پی آئی اے انتظامیہ کا لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ

PIA Employees Protest

PIA Employees Protest

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی آئی اے کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس کی جانب سے پی آئی اے کے تمام ملازمین کو خط لکھا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ 1952 چھ ماہ کیلئے لاگو ہو گا۔

ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایکٹ کے تحت بغیر کسی جائز وجہ کے کام نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ شخص کو ایک سال تک قید کی سزا اور جرمانہ کیا جائے گا۔ خط میں ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس سے لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی ہو۔