پی آئی اے کے 10 طیارے گرائونڈ ہوچکے صرف 25 فعال ہیں، رپورٹ

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی آئی اے کی جانب سے اب تک 10 طیاروں کوگرائونڈکیے جانے کا انکشاف ہواہے جبکہ پی آئی اے کے 25 طیارے اس وقت فعال ہیں جن میں سے 6 طیارے ویٹ لیزپرلیے گئے ہیں۔

پی آئی اے کی جانب سے اب تک 10 طیارے گرائونڈ کردیے گئے جن میں3 بوئنگ 300-747، 4ایئربس اے 300-310، 3 بوئنگ 300 737 – طیارے شامل ہیں۔

ان میں سے 2 طیارے معطل ہیں جن کے پرزے نہیں مل رہے جبکہ اس وقت پی آئی اے کے ویٹ لیز پر لیے گئے 6 طیاروں سمیت 25 طیارے فعال ہیں۔

ان طیاروں میں ایک بوئنگ 300 747- ، 9 بوئنگ 777 ایل آر، 6 ایئر بس اے 300-310، 3 ایئربس اے 320 اور 6 اے ٹی آر 500-42 شامل ہیں جو اس وقت پی آئی اے کے مسافروں کیلیے استعمال ہو رہے ہیں۔