پی آئی اے کے پائلٹ اور سپروائزر میں جھگڑا، بین الاقوامی پروازیں روک دی گئیں

PIA

PIA

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے کارنامے تو اکثر و بیشتر سننے کو ملتے رہتے ہیں تازہ ترین واقعہ میں پی آئی اے کے پائلٹ اور سپر وائزر کے درمیان جھگڑے کے بعد بین الاقوامی پروازیں روک دی گئی ہیں۔ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 757 کے پائلٹ کیپٹن جاوید چوہدری نے سپروائزر علی رضا سے ایک مسافر کا زائد سامان لے جانے کی اجازت مانگی تو سپروائزر نے انکار کر دیا۔

جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور کیپٹن جاوید چوہدری نے سپر وائزر علی رضا کو تھپڑ دے مارا جس پر ایئر پورٹ عملے اور ایئر لیگ نے بین الاقوامی پروازوں کے کاؤنٹرز اور پروازیں بند کروا دیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ایئر لیگ اور پیپلز یونین میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد لندن جانے والی پرواز کو روانہ کر دیا گیا ہے۔