پی آئی اے خسارے کی تفصیلات سینیٹ میں پیش: وزیر تجارت
Posted on February 8, 2014 By Geo Urdu اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Khurram Dastgir
اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ابھی تک اپنی منڈیوں تک بلا امتیاز رسائی اور پسندیدہ ترین ملک کا درجہ نہیں دیا۔
جمعے کو وقفہ سوالات کے دوران وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا کہ بھارت کے وزیر تجارت کا آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔
ان کے دورے کے دوران بھارت کو اپنی منڈیوں تک بلا امتیاز رسائی دینے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دوطرفہ تجارت کا توازن اس وقت بھارت کے حق میں ہے۔