پی آئی اے کی عید پر اندرون ملک کرایوں میں 25 فیصد کمی

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے نے عید الاضحی کے تینوں دن اندرون ملک کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

قومی ایئر لائن کی جانب سے 25 فیصد رعایت کا اطلاق عید الاضحی کے تینوں روز سفر کرنے والے مسافروں پر ہو گا۔

پی آئی اے کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ کے مطابق رعایتی کرایوں کا اطلاق بزنس ، اکانومی پلس اورا کانومی کلاس پر بھی ہوگا۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد عید کے پر مسرت موقع پر شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔