لاہور (اقبال کھوکھر) حکومت پی آئی اے ملازمین کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرے۔ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین نے پارٹی سیکریٹریٹ لاہور میں پارٹی کارکنان کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کاآئینی حق میسر ہے مگرہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح کی صورتحال کراچی میں سنگینی اختیار کرچکی ہے وہ محکمے،معاشرے اور ملک کے لئے مناسب نہیں۔اموات ہورہی ہیں اور بنیادی انسانی حقوق متاثر ہورہے ہیں۔
اس لئے حکومت اور پی آئی اے یونین کو باہمی مذاکرات سے اس مسئلے کا حل نکالنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پرمحمد ریاض بنگش بھی موجود تھے۔