کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کے ساتھ اتفاق فاؤنڈری جیسا سلوک کرنے سے گریز کریں اور ملک کے مزدور طبقے کو نشانہ بنانا بند کریں، احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین کو ہراساں نہ کریں۔
بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا پیغام واضح ہے کہ پیپلزپارٹی شروع سے ہی مزدور طبقے کے ساتھ مل کر ان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور کچھ بھی ہو جائے لیکن پیپلزپارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنا پاکستان کے شہریوں کا بنیادی حق ہے، پی آئی اے ملازموں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ کھوکھلے منصوبوں پر اربوں روپے ضایع کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو بڑا نقصان ہو رہا ہے۔
نواز لیگ پیپلزپارٹی حکومت میں ریگولر کیے گئے وفاقی حکومت کے 70ہزار ملازمین کو بے روزگار کرنے کی سازش کر رہی ہے، وزیر اعظم ایسا کوئی بھی قدم نہ اٹھائیں۔