کراچی (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پی آئی اے کے جاں بحق ہونیوالے ملازم سلیم اکبر کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا پی آئی اے ملازمین پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ جمہوریت میں بولنے کا حق دیا جاتا ہے۔
پی آئی اے ملازمین سے مذاکرات کر کے معاملے کو حل کیا جانا چاہیے کیونکہ مذاکرات سے بڑے بڑے مسائل حل ہو جاتے ہیں اور حکومت کے پاس وقت ہے مذاکرات کر لینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا پی آئی اے ملازمین کو قتل کر کے الزام بھی انہی پر لگانا افسوسناک ہے۔ ملزموں کو جلد بے نقاب کیا جانا چاہئے۔
خورشید شاہ نے کہا عمران خان کا احتجاج میں شرکت کرنا اچھی بات ہے۔