پی آئی اے کو یورپی ممالک میں کارگو لے جانے کی اجازت مل گئی

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان ائیرلائن کو یورپی ممالک میں کارگو لے جانے کی اجازت مل گئی، پی آئی اے کے ڈائریکٹر سیفٹی کیپٹن سلمان نے کہا پی آئی اے کویورپی ممالک کے اے سی سی تھری ریگولیشن کی توثیق مل گئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی آئی اے کے ڈائریکٹرسیفٹی کیپٹن سلمان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے لاہور کے کارگو سیکورٹی سسٹم کو یورپی ممالک کے سیکورٹی تقاضوں کے مطابق بنایا گیا۔ اس کے بعد کراچی اور اسلام آباد کارگو سیکورٹی کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے کہا ہے کہ پی ایس او کو واجبات کی ادائیگی کے مسئلے کو جزوی ادائیگیوں کے ساتھ حل کیا جا رہا ہے۔