لاہور (جیوڈیسک) جدہ سے 270 حاجیوں کو لے کر ایک اور جہاز لاہور پہنچ گیا، حجاج کرام منیٰ کا ذکر کرکے رنجیدہ نظر آئے جبکہ رشتہ دار انہیں سامنے پاکر خوشی سے نہال ہو گئے۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 ڈھائی سو سے زائد حجاج کو لے کر 3 گھنٹے تاخیر سے لاہور ایئر پورٹ پہنچی۔
کنویئر بیلٹ ٹوٹنے کےباعث حجاج کو سامان کے حصول میں مزید تاخیر کا سامنا کرنا، جیسے ہی حاجی ائرپورٹ سے باہر آئے تو ان کا پرجوش استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
حاجیوں نے بتایا کہ منیٰ میں یک دم بھگدڑ مچی اور سینکڑوں جانیں چلی گئیں۔
حجاج کے رشتے داروں کا کہنا تھا کہ وہ شدید پریشان رہے۔ اب اپنے پیاروں کی شکل دیکھی ہے تو جان میں جان آئی ہے۔