پی آئی اے کی دو پروازیں عمرہ زائرین کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئیں

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فضائی آپریشن 6 روز کے بعد جزوی طور پر بحال ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کی خصوصی پروازیں تقریبا 7 سو عمرہ زائرین کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں جبکہ سعودی عرب ائیر لائن کی خصوصی پرواز سے بھی عمرہ زائرین کو واپس لایا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے عملے کی واپسی کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

امید ہے کہ فلائٹ آپریشن جلد بحال ہو جائے گا۔ ادھر پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی نوکریوں پر واپس آئیں اور اپنی ایئر لائن کو ان مشکل حالات سے نکالیں۔