مالی خسارے سے دوچار پاکستان کی قومی فضائی کمپنی نے اسلام آباد اور لاہور سے ایمسٹرڈم اور فرنکفرٹ جانیوالی پروازوں کے روٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ستمبر کے پہلے ہفتے سے فرنکفرٹ اور ایمسٹر ڈم کے روٹس کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق ان روٹس پر قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالر کے نقصان کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ان روٹس کو پروازوں کیلئے بند کیا جارہا ہے ترجمان کے مطابق اسلام آباداورلاہور سے ہفتہ وار دو دو پروازیں فرنکفرٹ اور اسلام آباد کیلئے روانہ ہوتی تھیں۔