اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پہلی حج پرواز 328 عازمین حج کو لے کر سعودی عرب روانہ ہوئی ۔ وزیراعظم کے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے حاجیوں کو رخصت کیا۔
اس موقع پر شجاعت عظیم نے کہا کہ پی آئی اے نے دو مزید طیارے حج آپریشن کے لیے ویٹ لیز پر لیے ہیں۔ حج آپریشن میں 148 پروازوں کے ذریعے 55 ہزار 8 سو حجاج کو سعودی عرب بھجوایا اور لایا جائے گا۔
حجاج نے اس سال حج کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔