اسلام آباد (جیوڈیسک) پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا، 55 ہزار عازمین حج کو 32 پروازوں سے سعودی عرب پہنچایا گیا۔ قومی ائیر لائن پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق تقریباً 55 ہزار عازمین حج کو 32 پروازوں سے حجاز مقدس پہنچایا گیا۔ اس سلسلے میں 109 خصوسی حج پروازِیں چلائی گئیں۔ پروازوں کی بروقت روانگی 85 فیصد رہی۔ ترجمان کے مطابق حج آپریشن کے لئے کوئی جہاز لیز پر نہیں لیا گیا۔
پی آئی اے کے چیئرمین محمد علی گردیزی اور ایم ڈی شاہنواز رحمان نے آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے پر عازمین حج، پی آئی اے کے افسران اور عملے کو مبارکباد دی ہے۔ بعد از حج پروازیں 8 اکتوبر سے شروع ہوں گی۔