پی آئی اے حج آپریشن :آخری پرواز 28 ستمبر کو روانہ ہو گی

PIA

PIA

لاہور (جیوڈیسک) پی آئی اے کا حج آپریشن اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، آخری حج پرواز 28 ستمبر کر روانہ ہو گی، پی آئی اے کا حج آپریشن 28 اگست کو شروع ہوا تھا۔ حج آپریشن کے دوران اب تک 86 خصوصی پروازوں کے ساتھ ساتھ معمول کی شیڈول پروازوں کے ذریعے 35 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن کے 24 ویں روز کراچی سے 12 پروازوں کے ذریعے 3,982 ، لاہور سے 12 پروازوں کے ذریعے 5,190، اسلام آباد سے 10 پروازوں کے ذریعے 4,787، کوئٹہ سے 22 پروازوں کے ذریعے 6,795، پشاور سے 19 پروازوں کے ذریعے 6,072، ملتان سے 8 پروازوں کے ذریعے 2,618 اور سیالکوٹ سے 3 پروازوں کے ذریعے 1,498 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا ہے۔ قومی ائیر لائن کے بعداز حج آپریشن کا آ غاز 8 اکتوبر کو ہو گا اور یہ 8 نومبر کو مکمل ہو گا۔