کراچی (جیوڈیسک) فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 329 حجاج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا جس کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 3004 کے ذریعے 329 حجاج کرام کو لاہور پہنچا دیا گیا۔
پی آئی اے کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے حجاج کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے گئے اور انہیں مبارکباد بھی دی گئی۔
اسی طرح نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 417 سے 220 حاجی لاہور پہنچے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جدہ اور مدینہ منورہ سے خصوصی اور شیڈول پروازیں چلائی جارہی ہیں جن کے ذریعے 68 ہزار سے زائد حجاج کو وطن واپس لایا جائے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حجاج کو اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد پہنچایا جائے گا۔