اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کابینہ کمیٹی نے پی آئی اے، ریلوے، پاکستان سٹیل اور پاور کمپنیوں سمیت 31 اداروں کی نجکاری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں نجکاری کمیشن کو 31 سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔
جن اداروں کی نجکاری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان میں، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن، ایس ایم ای بینک، نیشنل انشورنس کارپوریشن، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن، یو بی ایل اور حبیب بینک کی بھی نجکاری کی جائے گی۔ بعض اداروں کے حصص نجکاری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔