پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز پر 2 ہزار پاؤنڈجرمانہ

PIA

PIA

لندن (جیوڈیسک) قومی ائیرلائن کی اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز پر 2 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام کی نااہلی کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز پی کے 785 کی ایئر ہوسٹس زائد المعیاد پاسپورٹ سے سفر کر رہی تھی۔

جس کے بعد باعث اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پی آئی پر ناقص سفری دستاویزات پر کریو لندن فلائٹ آپریٹ کروانے پر وارننگ جاری کی گئی ہے۔