کراچی : پہلے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کے پی ٹی پر مزید 2 میچوں کا فیصلہ ہو گیا ان میچوں میں پی آئی اے دوسری مسلسل شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی آج کے دن کے پہلے میچ میں ایس ایسن جی پی ایل نے پی آئی اے کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔
فاتح تیم نے انجری ٹائم میں گول کرکے میچ میں فتح حاصل کی گروپ سی کے اس میچ میں SNGPL کے سد ا بہار نے 57 ویں منٹ میں گول اسکور کیا اس برتری کو پی آئی اے کے شاکر لاشاری نے 75 ویں منٹ میں اس برتری کو ختم کیا لیکن SNGPL کے اویس ریاست نے 91 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ اپنی ٹیم کے حق میں کر دیا اس میچ کو جاوید بنگش نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر نذیر احمدبلوچ تھے میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف نیشنل بینک کے سابق کپتان ناصر علی سے کرایا گیا اس موقع پر جنید محمدخان، محمد قاسم، اور دیگر موجود تھے۔
دوسرا میچ جوکہ 4 مرتبہ پرئمیرلیگ کی چیمپین کے آرایل اور پاکستان نیوی کے درمیان کھیلاگیاگروپ بی کے اس میچ میں کے آر ایل کی جانب سے مرتضیٰ حسن نے 28 ویں منٹ میں گول اسکور کیا دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں KRL کی جانب سے محمدعمران نے گول کرکے مقابلہ 0-2 کردیا اور اسی اسکورپر مقابلہ کے آر ایل کی فتح پر اختتام پذیر ہوا۔اس میچ کے مہمان خصوصی کے پی ٹی کے مینجراسپورٹس کرنل بصیر عالم تھے اس موقع پر انورفاروقی، قمر علی قریشی،غلام محمدخان اور عظمت اللہ خان بھی موجود تھے۔ اس میچ کو فیفاریفری دلاورخان نے سپروائیز کیا جبکہ میچ کمشنرسیف گیمز کے گولڈ میڈیلسٹ انٹر نیشنل محمد شہزاد تھے۔
ہفتہ 21 جنوری کا پروگرام ایک بجے دن واپڈ بمقابلہ پاکستان اسٹیل جبکہ دوسرا میچ 3:00 بجے نیشنل بینک بمقابلہ پاکستان پولیس۔
میڈیا مینجر نیشنل بینک آ ف پاکستان اسپورٹس 03003541517=03082220321