پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنیوالے ائیرکموڈور عثمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

PIA Plane Crash

PIA Plane Crash

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پی آئی اے کراچی ائیربس طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والے ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ائیر کموڈور عثمان غنی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ائیرکموڈور عثمان غنی مدت پوری ہونے پر 31 دسمبر کو ائیر فورس سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

طیارہ حادثہ کی جاری تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے عہدے سے ہٹائے جانے پر ماہرین کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔