کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی موجودگی میں نئی ایئرلائن نہیں بن سکتی، نہ ہی حکومت کوئی نئی ایئرلائن بناسکتی ہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ پروازیں صرف قومی ائیرلائن کے تحت آپریٹ کی جاسکتی ہیں، نئی ایئرلائن پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر نہیں بنائی جاسکتی، حکومت دراصل پی آئی اے کے ملازمین کی چھانٹی کرنا چاہتی ہے۔