پی آئی اے نجکاری کے اعتزاز الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔ ایم آر پی

PIA

PIA

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے پیپلز پارٹی کے رہنما و معروف ماہر قانون اعتزازاحسن کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو پی آئی اے کا اصل خریدار قرار دینے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اور احتساب کے ذمہ داران کو اعتزاز احسن کی بات کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔

شفاف و غیر جانبدارانہ تحقیقات کے ذریعے اصل حقائق قوم کے سامنے لانے چاہئیں جبکہ اگر اعتزازاحسن کی بات مبنی بر صداقت ہے تو پھر عدلیہ کو موجودہ حکمرانوں کیخلاف ذاتی مفادات کیلئے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے جرم میں آئینی سزا دینی و قانونی سزا دینی چاہئے جبکہ باطل ثابت ہونے پر اعتزازاحسن کیخلاف تادیبی کاروائی ہونی چاہئے۔

تاکہ پاکستانی سیاست سے مفادات کیلئے الزامات کی روایت کا خاتمہ ہوسکے ۔امیر پٹی نے مزید کہا کہ جمہوریت کے نام پر ایوان اقتدار میں جگہ پانے والے اگر ذاتی مفادات کیلئے عوام دشمن اقدامات ‘ کرپشن ‘ دہشتگردوں کی سرپرستی و معاونت میں ملوث ہیں اور جمہوریت عوام کو تحفظ و حق دینے میں ناکام ہے تو پھر عوام اپنے اور اپنی نسلوں کے محفوظ حال ومستقبل کیلئے عدالتی اور فوجی کردار کی ادائیگی کے طالب ہیں۔