اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے بالآخر پی آئی اے ملازمین کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں اور پی آئی اے کی نجکاری چھ ماہ کیلئے مؤخر کر دی ہے، جس کا اعلان سنیٹر مشاہد اللہ نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پی آئی اے میں 80 سے 100 طیاروں کی موجودگی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین کو چاہئے کہ حکومت کے ساتھ مل کر مذاکرات سے مسئلے کا حل تلاش کریں، ہم بلیک میل نہیں ہونگے۔