کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 کے سینئر شفٹ مینجر ندیم ابڑو اور ٹرمینل مینجر شہزاد علی کو معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر شجاعت عظیم نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 کے سینئر شفٹ مینجر ندیم ابڑو اور ٹرمینل مینجر شہزاد علی معطل کیا۔ شجاعت عظیم نے کہا ہے۔
کہ وی آئی پی کلچر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد جانے والی قومی ائیرلائن کی پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔ جس پرمسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کی آمد پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا تھا۔