کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنماء عصمت انور محسود نے کہاکہ پی آئی اے کے محنت کشوں نے یہ ثابت کردیا کہ مسلم لیگ(ن) ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے انہوں نے پی آئی اے میں مسلم لیگ(ن) کی حمایت یافتہ ائر لیگ کے کامیابی کو محنت کشوں کی عظیم کامیابی قرار دیتے ہوئے پی آئی آے کے محنت کشوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پی آئی اے کو منافع بخش اور دنیا کا عظیم ادارہ بنا یا جائے گا۔
عصمت انور محسود نے اپنے بیان میں مخالفین سے کہاکہ وہ نوشتہ دیوار پڑھ لیں پاکستان کے مظلوم عوام میاں نواز شریف کو اپنا نجات دہندہ تسلیم کرچکے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) مزدوروں، کسانوں، طلبہ، نوجوانوں اور پاکستان کے عوام کی خوابوں کی تعبیر ہے میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کا عظیم اور خوشحال ریاست بنائیں گے۔