پی آئی اے کی لاجواب سروس، کراچی کے معتمرین کو لاہور اتار دیا

PIA

PIA

نواب شاہ (جیوڈیسک) پی آئی اے کی لاجواب سروس، جدہ سے کراچی آنے والے عمرے کے زائرین میاں بیوی کو کراچی کے بجائے لاہور ایئرپورٹ پہنچا دیا، 15 گھنٹوں سے بھوکا پیاسا رکھا گیا احتجاج کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 760 میں سوار نواب شاہ کے شہری غلام مرتضیٰ خاص خیلی اور ان کی بیگم کو کراچی ایئرپورٹ اتارنے کے بجائے پی آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ پراتار دیا، اس سلسلے میں متاثر مسافروں نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انھیں 15گھنٹے ہو گئے ہیں، وہ لاہور ائیرپورٹ پر موجود ہیں مگر پی آئی اے کی انتظامیہ نے انہیں نہ کھانا دیا ہے اور نہ ہی پانی فراہم کیا ہے۔

وہ دونوں میاں بیوی صبح 10 بجے سے بے بسی کی حالت میں لاہور ائیر پورٹ کے لاؤنج میں موجود ہیں۔ مگر پی آئی اے کی انتظامیہ ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کر رہی ہے۔