اسلام آباد (جیوڈیسک) پی آئی اے نے پچپن ہزارعازمین حج کو حجاز مقدس پہنچا دیا، ایک سو نو خصوصی حج پروازیں چلائی گئیں، حجاج کرام کی واپسی آٹھ اکتوبر سے شروع ہو گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق تینتالیس ہزار عازمین حج کو ایک سو نو خصوصی جبکہ بارہ ہزارعازمین حج کو عام پروازوں سے سعودی عرب پہنچایا گیا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے حج آپریشن کیلئے کوئی جہاز لیز پر نہیں لیا، حج آپریشن میں بوئنگ سیون فورسیون اوربوئنگ ٹرپل سیون طیاروں کے ذریعے کیا گیا۔
حج پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب بیاسی فیصد رہا۔ قومی ائیر لائن کا حجاج کو سعودی عرب سے واپس لانے کے لئے آپریشن آٹھ اکتوبر سے شروع ہو گا۔