پی آئی اے کا عمرہ کرائے میں 8 ہزار روپے کی کمی کا اعلان

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے نے عمرے کے لیے کرائے میں
8 ہزار روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پی آئی اے نےعمرہ کے لیے کرائے میں 8 ہزار روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد عمرے کا کرایہ 78 ہزار روپے سے کم ہو کر 70 ہزار روپے فی کس ہو گیا ہے۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کرائے میں کمی عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی ہے، حکام کا کہنا تھا کہ کرائے میں کمی سے جو افراد عمرے کے سعادت حاصل کرنے کے لئے دوسری ایئر لائنز سے سعودی عرب جایا کرتے تھے وہ اس سہولت سے ضرورفائدہ اٹھائیں گے جس سے قومی ایئرلائنز کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔