پی آئی بی کالونی میں چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلر اور بھتاخور کو گرفتار کیا، ترجمان رینجرز

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان رینجرز کے مطابق پی آئی بی کالونی میں رینجرز نے چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلر شمشاد اور بھتہ خور احمد یاسر کو گرفتار اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ چھاپہ فاروق ستارکے گھرسے 2 گلیاں چھوڑ کر مارا گیا، متضاد افواہیں مجرموں کو بچانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ہیں۔

جب کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ رینجرز نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر ایک کارکن سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کا لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول بھی لے گئے۔