اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر دھرنا دینے والوں کے کنٹینر جعلی ڈگری والوں اور بھگوڑوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کا کہنا ہے۔
کہ دھرنا رہنماؤں کا مقصد ملک میں انقلاب نہیں بلکہ انتشار اور افراتفری پھیلانا ہے، دھرنوں میں جس طرح ناچ گانوں کی محفلیں سجائی جاتی ہیں اسے انقلاب نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں کے کنٹینر جعلی ڈگری والوں اور بھگوڑوں سے بھرے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے ارد گرد موجود افراد کا کردار بیان کریں اور عوام کو بھی چاہئے کہ وہ سچ اور جھوٹ میں تفریق کریں