لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنا سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے۔
عمران خان ہٹ دھرمی ، ضد اور انا کی سیاست ترک کر کے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جھوٹ ، منافقت ، قوم سے کھلی دشمنی ، قومی معیشت کی بربادی ، قرضے معاف کرانے والوں ، قبضہ گروپوں اور کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا کر نیا پاکستان نہیں بنایا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ سچائی اور نیک نیتی کا مقابلہ بدنیتی اور ڈرامہ بازی سے نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ دھرنوں نے قومی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے جس پر پوری قوم کو دکھ ہے ۔