لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ آئین انہیں دھرنا دینے، شہر اور راستے بند کرنے کا حق دیتا ہے۔
ایمبولینس کونہیں روکیں گے،راستہ خود بناکردیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر مختلف شہروں میں دھرنوں اور راستے بند کرنے کے لئے عام شہریوں، چیمبرز، ٹرانسپورٹرز، کسانوں اور میڈیا سے اپیل کریں گے۔
کسی کو پی ٹی آئی کی آڑ میں دکانیں بند کرنے اور ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے گی لیکن حکومت کے جھانسے میں بھی نہیں آئیں گے۔