سکھر (جیوڈیسک) سیاسی جرگے کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ دھرنوں نے طوالت پکڑی تو کوئی حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے،بحران کا حل نکلنے میں ایک دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اب تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت سے براہِ راست بات کریں گے۔
اسلام آباد میں جاری دھرنوں کا مسئلہ حل کرانے کیلیے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی سربراہی میں اپوزیشن جرگہ خوب سرگرم ہے۔ اسی سلسلے میں جمعرات کی شب سراج الحق، رحمان ملک، اعجاز الحق، محمود خان اچکزئی اور دیگر رہنماوں پر مشتمل سیاسی جرگہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے گھر ان سے ملاقات کیلیے پہنچا۔ کئی گھنٹوں تک بند کمرے میں ہونے والی مشاورت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی جرگے کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ تینوں جماعتوں کو تجویز دی ہےکہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔
بحران کا حل نکلنے میں ایک یا دو ہفتے لگ سکتے ہیں تاہم دھرنوں نےطوالت پکڑی توڈر ہے کوئی حادثہ رونما نہ ہو جائے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا آئندہ مذاکرات براہ راست تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت سے ہوں گے، خواہش ہےکہ مذاکرت کے ذریعے بحران کاجلدحل تلاش کر لیاجائے۔اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے بھی گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کےباعث پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے، مسلم لیگ نون اوردھرنے دینے والی جماعتیں بحران کے خاتمے کے لیےاپناحصہ ڈالیں۔