اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنوں سے متعلق قوم جلد خوش خبری سنے گی، حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنے عید سے پہلے ختم ہو جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھرنے کچھ لو، کچھ دو کے اصول پر ختم ہوں گے، اس کے بعد دھرنوں کے شرکاء عید اپنے گھروں میں منائیں گے، ذرائع کے مطابق دھرنا دینے والے عالمی رکارڈ بنانے اور دیگر مطالبات منوانے پر خوش ہیں، آج یہ خبر سامنے آنے کے بعد لاہور میں وفاقی وزیر احسن اقبال سے سوال کیا گیا کہ دھرنے کب ختم ہوں گے، اس پر انھوں نے جواب دیا کہ قوم دھرنوں سے متعلق جلد خوش خبری سنے گی۔