اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اور دھرنوں کی سیاست کرنے والے جمہوریت کے خلاف سازش کر رہے ہیں، عمران خان نے خیبر پختونخوا کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔
اسلام آبادمیں میڈیا سے بات چیت میں سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اور دھرنوں کا نتیجہ ہمیشہ آمریت ہوتا ہے، جاوید ہاشمی عمران خان کو تاریخ پڑھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے اس بات پر مجبور نہ کیا جائے کہ بے گناہوں کے قتل کا مقدمہ عمران خان اور پرویز خٹک کے خلاف درج کرائیں۔