لاہور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انشاء اللہ 2017ء تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے پاکستان کو روشن بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میٹرو پراجیکٹ مکمل ہونے سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ ایک سوال پر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر دن ایک نئی نوید سناتے ہیں کبھی عمران خان گورنمنٹ کے جانے کا کہتے ہیں کبھی عمران خان ایمپارئر کی انگلی اُٹھنے کی نوید سنا دیتے ہیں۔
دھرنوں کی سیاست ختم ہوئی اب پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے NA-125 کے فیصلے پر خواجہ سعد رفیق کو قصور وار نہیں ٹھہرایا۔