کراچی (جیوڈیسک) دھرنوں نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا موجودہ نظام فرسودہ اور بیکار ہے۔ حالات جو رخ اختیار کر رہے ہیں یوں معلوم ہوتا ہے کہ جلد محروم اور مراعات یافتہ طبقات میں تصادم ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف اسلامی انقلاب میں ہے۔
یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ جمہوری نظام میں بنیادی طور پر بہت سی خرابیاں ہیں لیکن ہم نے پاکستان میں اس کی شکل مزیدبگاڑدی ہے۔