اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہےکہ دھرنوں کا مقصد سستی بجلی کی روک تھام تھا۔ حکومت کو سیاسی نقصان پہنچا نے کے لیے ملک کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچایا گیا۔ ایک لابی نے چین سے تعلقات خراب کرانے کی کوشش کی۔ ایسے حالات پیدا کر کے چین کے صدرکادورہ ملتوی کروایا گیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نیپرا نے تحریک انصاف کی ٹیرف سے متعلق درخواست مسترد کردی ہے۔ درخواست میں غلط اعداد وشمارپیش کیے گئے تھے۔ تیل سے بجلی پرحکومت 100 فی صد سبسڈی دیتی ہے دھرنوں سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے روکنے کی کوشش کی گئی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک سال میں ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا، جس ماہ بل زیادہ آیا عید ،رمضان اور گرمی کی وجہ سے لوگوں نے زیادہ بجلی استعمال کی۔ لوگوں کو جولائی کے بل میں شکایت تھی، بعدکے مہینوں میں شکایت نہیں ہوئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت میں پاور پلانٹ زیادہ تر مقامی طور پر تیار ہوتے ہیں۔
پاکستان کو باہر سے منگوانا پڑتے ہیں۔پاور پلانٹ کے لئے حکومت نے کوئی قرض نہیں لیا۔قرضے کمپنیاں خود ادا کریں گی۔یہ الزام ہے کہ یہ کمپنیاں جعلی ہیں ہم نے خود لگائی ہیں۔جب ایگریمنٹ پر دستخط ہوجائیں گے تو کمپنیوں کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیں گے۔