جیب کتری خاتون نے مال مویشی کی خرید و فروخت کرنے والے کی جیب سے 66 ہزار 500 روپے نکال لیئے

Pickpockets

Pickpockets

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جیب کتری خاتون نے مال مویشی کی خرید و فروخت کرنے والے کی جیب سے 66 ہزار 500 روپے نکال لیئے۔ تفصیل کے مطابق خادم حسین بلوچ سکنہ بستی سرگانی مال مویشی کی خرید و فروخت کاکام کرتا ہے۔

گزشتہ روز کروڑ شہر سے خریداری کر کے اپنے گھر واپس جارہا تھا کہ بس اسٹینڈ پر پہنچا تو سامنے سے ایک خاتون جس کا نام زاہد مائی بیوہ غلام شبیر کمہار وارڈ نمبر 10 سکنہ کوٹ ادو اس کے ساتھ ٹکرائی اورمہارت سے اسکی جیب سے 66 ہزار 500 روپے نکال لیئے۔

خادم حسین کو فوراً شک ہوا تو بس اسٹینڈ پر لوگوں نے مبینہ خاتون کو پکڑ کو پولیس تھانہ کروڑ کے حوالے کر دیا۔ پولیس تھانہ کروڑ نے مقدمہ درج کر کے جیل بھجوادیا۔