سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ کا کہنا ہے کہ تن سے سر اٹھا کر تصویریں بنوانے والے وحشی ہیں اور ان تصویروں سے ہی شام میں سرگرم داعش کی بربریت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے یہ تبصرہ ایک تصویر کو دیکھنے کے بعد کیا جس میں شامی شہر رقا میں داعش میں شمولیت اختیار کرنیوالے ایک آسٹریلوی شہری کے نوعمر بیٹے کو اپنے ہاتھ میں نامعلوم شخص کا کٹا ہوا سر اٹھاتے دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 150 سے زائد آسٹریلوی شہری شام میں اسد حکومت کے خلاف سرگرم ہیں۔