پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل کے پٹواریوں کا کسانوں کے ساتھ ناروا سلوک سینکڑوں کسان وزیراعظم کسان پیکج سے محروم تفصیلات کے مطابق پائی خیل کے پٹواریوں نے کسانوں کے ساتھ ناروا سلوک کرکے وزیراعظم کسان پیکج سے محروم کر رکھا ہے اپنے من پسند اور بااثر کسانوں کے نام وزیراعظم کسان پیکج لسٹ میں ڈلواکرانہیں نوازاجارہاہے۔
جس سے کئی غریب کسان حسرت بھری نگاہوں سے منہ تکتے رہ گئے ہیں ۔علاوہ ازیں پائی خیل کے پٹواریوں نے ریلوے اسٹیشن پائی خیل پرسرکاری دفترکی بلڈنگ ہونے کے باوجودمیانوالی میں پرائیویٹ پلازوں میں ڈیرے ڈال رکھے ہوئے ہیں۔جس سے کسانوں کوضروری کام کے لئئے شدیدمشکلا ت کاسامناکرناپڑرہاہے ۔عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ متاثرہ کسانوں سیف اللہ خان،شفاء اللہ،عنایت اللہ خان ودیگرنے وزیراعلی پنجاب اورڈی سی اومیانوالی سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔