پائی خیل کی خبریں 30/07/2016

Pai KHel News

Pai KHel News

پائی خیل (نامہ نگار) طوفانی بارش نے ہرطرف تباہی مچادی،ٹریفک کا نظام درہم برہم،مکان زمین بوس،درخت گرگئے ،میانوالی بنوں کالاباغ روڈکوچھ گھنٹوں کی بندش کے بعدعارضی طورپرٹریفک کے لئے کھول دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزہونیوالی تیزطوفانی بارش سے پائی خیل اڈاکوٹ بیلیاں کے مقام پرزِیرتعمیرروڈکے نیچے نکاسی آب والی پُلی مکمل نہ ہونے اوربندہونے کی وجہ سے سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے لگ گیا۔جس سے جناح کالونی کوٹ بیلیاں پائی خیل کے مکینوں نے روڈپرلیٹ کاٹھیکیدارکے خلاف احتجاج کیابعدازاں روڈکوکھودکرپُلی کو سیلابی پانی کی نکاسی کے لئے کھول دیاگیا۔جس سے ٹریفک کی آمدوروفت چھ گھنٹوں کے لئے بندہوگئی ۔دائیں جانب پائی خیل سے لیکرپُل دس ہزارتک اوربائیں جانب پائی خیل سے موچھ تک ٹریفک کی لائنیں نظرآنے لگیں ۔ڈرائیورحضرات بھوک اورپیاس کی وجہ سے نڈھال نظرآنے لگے ۔اتنے دورانیہ میںصرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنررانامحمدحسین نے دورہ کیا۔لوگوں کے مسائل سنے اور اپنی ذمہ داری سے چھ گھنٹوں بعدمیانوالی بنوں کالاباغ روڈکوعارضی طورپرٹریفک کے لئے کھول دیاگیا۔علاوہ ازیںعلی الصبح ہونیوالی تیزبارش سے پہاڑوں سے آنیوالے برساتی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے شہرکی مین سڑکیں اور آمدورفت کے راستوں کوپانی نے بندکردیا۔برساتی نالوں کاپانی وانڈھی سنارنوالی پائی خیل کالنک روڈبہاکرلے گیا۔جس سے شہریوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔اڈاکوٹ بیلیاں کے مقام پردودکانیں اورمحلہ کبی خیل میں بیوہ کے گھرکی دیوارگرگئی۔جبکہ لوگوں کے جانوروں کے لئے چارہ جات میں پانی داخل ہوگیاجس سے چارہ جات کی قلت پیداہوگئی ہے ۔علاوہ ازیںنکاسی آب کامناسب بندوبست نہ ہونے سے بارشوں کے سیلابی پانی چاروں اطراف کھڑاہونے سے بیماریاں پھوٹ پڑیںہیں ۔ سیلابی پانی اور نکاسی آب کاگنداپانی چاروں اطراف کھڑاہوکرمچھروں کی افزائش کاموجب بن چکاہے ۔جس کے باعث پیٹ،معدہ کے امراض اورملیریابخاروبائی شکل اختیارکرگیابچے ،جوان،بوڑھے ،عورتیں ملیریابخارکی لپیٹ میں ہیں سرکاری ہسپتال میں ادویات کی کمی کی وجہ سے پرائیویٹ کلینکوں پررش بڑھ گیاہے پرائیویٹ معالجوں نے مریضوں کی چمڑی ادھیڑکررکھ دی ہے اوراپنی چاندی دونوں ہاتھ سے کھری کرنے میں مصروف ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی اومیانوالی اورمتعلقہ محکمہ کے ارباب اختیارسے پانی کی نکاسی،بیماریوں کے تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات اورسرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مکمل فراہمی کامطالبہ کیاہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Saqib Rizwan Shah

Saqib Rizwan Shah

پائی خیل (نامہ نگار) گورنمنٹ بوائزہائی سکول پائی خیل کے طلباء کاکیمپوٹرسائنس مضمون کا رزلٹ 100%رہا۔تفصیلات کے مطابق ہرسال کی طرح امسال بھی گورنمنٹ بوائزہائی سکول پائی خیل کے جماعت دہم کے طلباء کاکیمپوٹرسائنس کے مضمون میں رزلٹ سوفیصدرہا۔جس پرعوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ طلباء کے والدین حاجی علی محمد، محمدطارق ،ارشدمحمود،امجدنواز،عبدالرشیدودیگرنے جماعت دہم کے آئی ٹی انچارج ثاقب رضوان شاہ کو کیمپوٹرسائنس کارزلٹ سوفیصدپیش کرنے پرمبارکبادپیش کیا۔اورمستقبل میں بھی ایسارزلٹ پیش کرنے کی توقع کی۔