پائی خیل (نامہ نگار) سانحہ پشاور (آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں ) اور شہدا پولیس ملازمان کی یاد میں ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں میانوالی پولیس نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم شہدا ڈے منایا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی میانوالی سرفراز خان ورک کی زیر صدارت پولیس لائن میانوالی میں سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں اور شہدا پولیس ملازمین کو خراج وعقیدت پیش کرنے کے لیے یوم شہدا ڈے منایا گیا،تقریب میں میانوالی پولیس کے شہدا کو تحائف دئے گئے،تقریب میں شہید ہونے والے پولیس ملازمان کے ورثاء نے شرکت کی،ڈی پی او میانوالی نے یادرگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،سٹیج سیکٹری نے میانوالی پولیس کے شہید ہونے والے پولیس افسران و ملازمان کے بہادری کے قصے بیان کیے،اس کے بعد ڈی پی او میانوالی نے شہدا کے لواحقین میں انعامات تقسیم کیے اور گلے ملے ،ڈی پی او میانوالی نے شہدا کے ورثاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت بہت بڑا رتبہ ہے ، ہر سپاہی کی میرے سمیت یہی خواہش ہوتی ہے کہ خد ا پاک کی راہ میں شہید ہو ،آپ لوگ خوش قسمت ہیں آپ کے بچے خدا کی را میں شہید ہوئے ،شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اس تقریب کا اہتمام کیا گیا ،اسکے ساتھ سانحہ پشاور میں بھی شہید ہونے والے بچوں کا ذکر کیا گیا کہ عوام دشمن عناصر اب ہمارے بچوںپر وار کر رہے ہیں ہم انشاء اللہ ان کا ڈٹ کے مقابلہ کریں ، سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں میں سے آٹھویں جماعت کا طالب علم حامد سیف کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
ساتھ اس کا چچا نعمت اللہ سے اظہار ہمدردی کی گئی ،اس کے چچا نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا بچہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوا۔ڈی پی میانوالی نے شہدا ڈے کی اس تقریب میں اچھی کارکردگی پیش کرنے والے پولیس افسران و ملازمان میں انعامات تقسیم کیے ،اور کہا کہ میں آپ کے ویلیفیر کے لیے ہوں ،آپ جتنا اچھا کام کریں گے اتنا آپ کو انعا م دوں گا ،جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں ،یہ آپ کا میانوالی ہے آپ نے اس کواچھا بنانا ہے ، پولیس ورزی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ورزی کی عزت کریں ،یہ ہماری عزت ہے ،تقریب کے اختتام پر سانحہ پشاور اور میانوالی پولیس کے شہدا کے لیے خصوصی دعا کی گئی،تقریب کے بعد شرکت کرنے والے تمام افراد کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا،۔