پائی خیل (نامہ نگار) اسلام دشمن قوتیں گھنائونی سازش کے تحت حجاب (پردہ) کا خاتمہ چاہتی ہیں زمانہ جاہلیت میں حجاب کا کوئی تصور نہیں تھا یہودی لابی جودین اسلام اور مسلمانوں کے ازل سے دشمن ہیں اور بے حیائی پھیلانے کے درپے ہیں۔ ان خیالات کا جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے ناظم نشرواشاعت حافظ کریم اللہ چشتی نے پریس کلب پائی خیل میں صحافیوں سے دوران ملاقات کیاانہوں نے کہاکہ دین اسلام نے سب سے پہلے حجاب کاتصوردیاحجاب قرآنی حکم ہے جوباربارقرآن میں دہرایاگیاہے حضورۖ کی حیات ظاہری میں مسلم خواتین نے اس قرآنی حکم حجاب کواپنے لباس کاجزوبنایاکیونکہ پردہ عورت کی زینت ،ڈھال اورحیاء کادوسرانام ہے۔مردوزن پردہ کی وجہ سے بہت سے گناہوں سے نجات پاتے ہیںدورجاہلیت کی طرح ترقی یافتہ دورکے نام پرمسلمان عورتوں پرحجاب نام کاعملی کرداردیکھنے کونہیں ملتااسلام دشمن قوتیں گھنائونی سازش کے تحت اسلامی شعائرکوختم کرنے کے ایجنڈاپرعمل پیراہیں جوکہ عالمِ اسلام کے لئے بہت بڑالمحہ فکریہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل اورمضافات میں بیٹرکی نسل ناپیدرہی سہی کسرغیرقانونی ٹیپ ریکارڈپرشکاریوں نے پوری کررکھی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورمضافات میں اِمسال بیٹرکی نسل ناپیدہوگئی ہے ۔کیونکہ غیرقانونی طورپرشکاریوں نے بیٹرکی نسل کشی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی اب جبکہ پابندی کے باوجوددرجنوں سے زائدشکاری ٹیپ ریکارڈلگاکربیٹرپھانسنے میں مصروف ہیں اوراس کی نسل کُشی کی جارہی ہے ۔اسی وجہ سے معصوم پرندے بیٹرکے نسل نایاب ہوگئی ہے ۔اورمحکمہ وائلڈلائف کاروائی کرنے کے بجائے لمبی تان کرسوگئے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی اومیانوالی ،ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف پنجاب اورمتعلقہ ارباب اختیارسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل ،دائودخیل کے طلباء و طالبات کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے درپیش مسائل تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء وطالبات اوران کے والدین نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ اسکندرآبادضلع میانوالی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاامتحانی سنٹرقائم کیاجائے ۔کیونکہ گرمیوں اورسردیوں میں پیپرکے شروع ہونے کاوقت2بجے اورختم ہونے کاوقت 5بجے ہوتاہے ۔جس سے گرمیوں میںشدیدگرمی کے وقت طلباء وطالبات کوگھرسے12بجے نکلناپڑتاہے ۔چونکہ سردیوں میں سورج سواپانج بجے غروب ہوجاتاہے اورپیپرکے ختم ہونے کاوقت بھی شام5بجے ہوتاہے ۔جس سے اسکندرآباد،گلن خیل،پکی شاہ مردان،بخارا، نہرکالونی، دائودخیل،ٹھٹھی شریف،ڈھیرامیدعلی شاہ،جانوخیل،پائی خیل ،کوٹ بیلیاں،محمدیاروالہ ،مقرب والہ،شمی والہ ،بخشے خیل والہ ،بستی گل محمدشاہ کے طلباء وطالبات کوشام کے وقت ٹرانسپورٹ کے وجہ سے شدیدپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے ۔طلباء و طالبات کے والدین اور عوامی وسماجی حلقوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میانوالی کے ریجنل ڈائریکٹرسے پرزورمطالبہ کیاہے کہ اسکندرآبادمیںعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاامتحانی سنٹرقائم کرکے طلباء وطالبات کی پریشانی کاازالہ کیا جائے۔