پائی خیل (نامہ نگار) اولیاء کرام کی درگاہیں اور مزارات عقیدت مندوں کوامن درس دیتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت حنفی بریلوی پائی خیل شہر کے علمائے کرام قاری آصف عنایت اللہ چشتی، حافظ کریم اللہ چشتی، حافظ غلام سرور نقشبندی، سید مظہر شاہ کاظمی ،محمد ابوبکر شاہ و دیگر نے جماعت اہلسنت ضلع میانوالی کے صدر پیر سید توقیر الحسنین شاہ کو حج کی مبارکباد دی اور آستانہ عالیہ خواجہ آباد شریف کے بزرگان کے مزارات پرحاضری دی۔اس موقع پرجماعت اہلسنت ضلع میانوالی کے صدرپیرسیدتوقیرالحسنین شاہ نے علمائے کرام سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ برصغیرپاک وہندمیں دین اسلام کی اشاعت وترویج اور حقیقی سربلندی کاسہرااولیاء کرام کے سَرہے ۔کیونکہ دین اسلام میں کوئی جبرنہیں ۔اولیاء کرام نے اپنے اخلاق وافکار اورکردارکی وجہ سے دین اسلام کی اشاعت دنیاکے کونے کونے تک پہنچائی ۔انہوں نے کہاکہ اولیاء کرام کی دین اسلام کی بے مثال خدمت کے عوض آج بھی ان کی خدمات کوسنہری حروف میں لکھاجارہاہے اوریہی اولیاء کرام کافیضان ہے ۔جس کی وجہ سے ہزاروں کافروں نے اسلام قبول کیاہے ۔اولیائے کرام ،پیران عظام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔اولیاء کرام ایسی برگزیدہ شخصیات ہیں جن کودیکھ کراللہ یادآجاتاہے یہی وجہ ہے کہ اولیاء کرام کی درگاہیں اورمزارات عقیدت مندوں کوامن درس دیتی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ انسان کوانسان سے محبت ہونی چاہیے اوراس کے گناہ سے نفرت کرنی چاہیے ۔پیرصاحب کی طرف سے علمائے کرام کی خوب تواضع بھی کی گئی اورآخرمیں ملک وقوم وعالم اسلام کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل ،دائودخیل کے طلباء و طالبات کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے درپیش مسائل تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء وطالبات اوران کے والدین نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ اسکندر آباد ضلع میانوالی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاامتحانی سنٹرقائم کیاجائے ۔کیونکہ گرمیوں اورسردیوں میں پیپرکے شروع ہونے کاوقت2بجے اورختم ہونے کاوقت 5بجے ہوتاہے ۔جس سے گرمیوں میںشدیدگرمی کے وقت طلباء وطالبات کوگھرسے12بجے نکلناپڑتاہے ۔چونکہ سردیوں میں سورج سواپانج بجے غروب ہوجاتاہے اورپیپرکے ختم ہونے کاوقت بھی شام5بجے ہوتاہے ۔جس سے اسکندرآباد،گلن خیل،پکی شاہ مردان،بخارا، نہرکالونی، دائودخیل،ٹھٹھی شریف،ڈھیرامیدعلی شاہ،جانوخیل،پائی خیل ،کوٹ بیلیاں، محمدیاروالہ ،مقرب والہ،شمی والہ ،بخشے خیل والہ ،بستی گل محمدشاہ کے طلباء وطالبات کوشام کے وقت ٹرانسپورٹ کے وجہ سے شدیدپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے ۔طلباء و طالبات کے والدین اور عوامی وسماجی حلقوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میانوالی کے ریجنل ڈائریکٹرسے پرزورمطالبہ کیاہے کہ اسکندرآبادمیںعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاامتحانی سنٹرقائم کرکے طلباء وطالبات کی پریشانی کا ازالہ کیا جائے۔