پائی خیل کی خبریں 6/9/2016

Muhammad Hassan Shaheed

Muhammad Hassan Shaheed

پائی خیل (نامہ نگار) ملک کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے ضلع میانوالی کی دھرتی کے عظیم سپوت محمد حسن شہیدکا یوم شہادت 16 ستمبرکو انکے آبائی گائوں دامن کوہ سوانس میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک پاکستان کے خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ضلع میانوالی کی دھرتی کے عظیم سپوت محمد حسن شہید یکم ستمبر 1942ء کو دامن کوہ سوانس شہر میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے ابتدائی تعلیم سوانس شہر سے حاصل کی اور 6265668 بٹالین ،بی سنگنل 24 بریگیڈ میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ آپ نے سولہ ستمبر 1965ء کی جنگ میں سیالکوٹ کے مقام پر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا ۔ آپ نے بہادری کی عظیم داستان رقم کرکے قوم کا سر فخرسے بلند کیا ۔آپ کا یوم شہادت سولہ ستمبر کو سوانس شہر میں رشتہ دار اور دوست احباب قرآن خوانی وصدقہ خیرات کرکے مناتے ہیں۔ کیونکہ ملک کی خاطر جان قربان کرنے والے عظیم سپوت محمد حسن شہید کی برسی کے موقع پرسرکاری کوئی تقریب نہیں ہوتی ۔حالانکہ ابتدا میں کچھ سال سرکاری اعزازات کے ساتھ ان کی برسی منائی جاتی تھی لیکن اب انکی برسی پرکوئی افسراورضلعی انتظامیہ کانمائندہ شرکت نہیں کرتا عوامی اور سماجی حلقوں میں چیف آف آرمی سٹاف ، صدرِ پاکستان ، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب و دیگر افسران سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پہلے کہ طرح اب بھی سولہ ستمبر کو محمد حسن شہید کی برسی کے موقع سرکاری تقریب کااہتمام کیاجائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار) نواحی علاقہ سلطان والہ غربی بجلی ،پانی ،سکولز ودیگربنیادی سہولیات سے محروم تفصیلات کے مطابق آج کے ترقی یافتہ دورمیں بھی نواحی علاقہ سلطان والہ غربی ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے پسماندگی کاشکار ہے آئے روزسلطان والہ غربی موچھ کے مکینوں کے مسائل میں روز بروزاضافہ ہورہاہے ۔ علاقہ میں اکثر ڈیرہ جات ڈیرہ مجید والہ ، ڈیرہ سونی خیل اور ڈیرہ محمد خان آج کے دور میں بجلی ،پینے کے صاف پانی ودیگربنیادی سہولیات سے محروم ہیں اس کے علاوہ بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے لئے ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اور طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ طلبہ وطالبات کئی میل کا سفر کرکے دور دراز کے علاقوں میں جاکر تعلیم کے حصول کو ممکن بناتے ہیں جبکہ اکثرغریب والدین نزدیکی سکول نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم نہیں دلواتے ۔عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ کسان راہنما نمبردار اس خان ، نمبردار اکرام خان ،قیصر نواز پوڑاودیگرنے ڈی سی اور میانوالی اور ممبران اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سلطان والہ غربی موچھ کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے گرانٹ فراہم کی جائے تاکہ یہاں کے مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار) گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول ڈیرہ محمدنوازوالہ پائی خیل سڑک ،بجلی اوردیگربنیادی سہولیات سے محروم سٹاف وطلباء پریشانی سے دوچارتفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول ڈیرہ محمدنوازوالہ پائی خیل پکہ عرصہ درازسے آمدورفت کے لئے پختہ سڑک نہ ہونے کے باعث بارشی صورت میں راستہ بندہوجاتاہے ۔جبکہ سکول میں بجلی کی سہولیات نہ ہونے سے گرمیوں میں سٹاف اورطلباء کوشدیدمشکلات کاسامنارہتاہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی اومیانوالی اورمحکمہ تعلیم کے ارباب اختیارسے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے ۔

Pie Khel News

Pie Khel News