گجرات کی خبریں 2/11/2016

Pie Khel

Pie Khel

پائی خیل (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ایلیمنٹری خوشاب محترمہ زبیدہ بی بی نے پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 56 ایم بی خوشاب میں ”شجر کاری مہم” کا افتتاح کرتے ہوئے پودا لگایا۔ محترمہ زبیدہ بی بی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، پاسبان ویلفیئر سوسائٹی نے ضلع خوشاب کے تعلیمی اداروں میں 15ہزار طلبہ و طالبات کی بلڈ گروپ ٹیسٹنگ مہم،انسدادمنشیات کے حوالہ سے تقریری مقابلہ جات ،مقابلہ مضمون نویسی ،سمینار ز اور انسداد ڈینگی مہم میں130ورکشاپ سمینار زکا اپنی مدد آپ کے تحت ،بے لوث گراں قدر سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاسبان ویلفیئر سوسائٹی نے ضلع خوشاب کے صدر شکیل احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خوشاب کے تعلیمی اداروں میں ہم نے ”پھل دار پودوں کی شجر کاری کا ری مہم ”کا آغاز کر دیا ہے جو اپریل 2017تک جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل اورسوانس کے کسانوں کالفٹ سکیم پائی خیل کی موٹریں جل جانے ،وارہ بندی اورمحکمہ کے نارواسلوک کے خلاف شدیداحتجاج تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورسوانس کے کسانوں کونسلرخالدخان ،عیسب خان،وزیرخان،اکرم خان،شیرخان،حمیداللہ خان،بشیرخان،عزیزاللہ خان ودیگرنے پمپ ہائوس پائی خیل کے مقام پرلفٹ اری گیشن سکیم پائی خیل کی طویل عرصہ سے جل جانے والی دوالیکڑک موٹروں ،وارہ بندی نہ ہونے،ٹیل تک پانی نہ پہنچانے اورمحکمہ آب پاشی کے ذمہ داروں کاکسانوں کے ساتھ نارواسلوک روارکھنے کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف ،سیکرٹری آبپاشی ،ڈی سی اومیانوالی اورمحکمہ آبپاشی کے ارباب اختیارسے پرزورمطالبہ کیاہے کہ گندم کاشت کاسیزن شروع ہوچکاہے لیکن ہماری زمینوں تک پانی نہیں پہنچتا۔ہم غریب آدمی ہیں ہماراگزربسرزمیندارہ پرہوتاہے ۔لہذاعرصہ طویل سے خراب موٹروں کودرست کیاجائے ۔نہرپرباقاعدہ واربندی کی جائے محکمہ آب پاشی کے ذمہ داروں کاکسانوں کے ساتھ نارواسلوک روارکھنے کے خلاف نوٹس لیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pie Khel

Pie Khel

پائی خیل (نامہ نگار)نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول کا قیام عمل میں لایاجائے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول نہ ہونے سے اکثرطالبات پرائمری پاس کرنے کے بعد اپنی تعلیم چھوڑنے پرمجبورہوجاتی ہیں ۔جبکہ صاحب حیثیت افراداپنی بچیوں کواعلیٰ تعلیم دلوانے کے لئے دوردرازکے سکولوں میں داخل کرادیتے ہیں جس سے غریب اورناداروالدین کی بچیاںکو احساس کمتری کااحساس ہوتاہے ۔عوامی وسماجی شخصیات کے علاوہ سلیم شہزادخان،غفوردادخان،محبوب شہزادخان،احسان اللہ خان اورشیرحسن ملک نے ارباب اختیارسے گورنمنٹ گرلزہائی سکول ٹھٹھی شریف میںمنظوری دے کراُسے عملی جامہ پہنانے کامطالبہ کیاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل اڈاکوٹ بیلیاں تااتراء کلاں روڈٹوٹ پھوٹ کاشکار،جس پرٹریفک کاچلنامحال ہوگیاہے تفصیلات کے مطابق پائی خیل اڈاکوٹ بیلیاں تااتراء کلاں روڈٹوٹ پھوٹ کاشکارہوکربڑے بڑے گڑھوں کی شکل اختیارکرگیاہے ۔جس سے لوگوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔روڈپربڑے بڑے گڑھے ہونے کی وجہ سے اکثرحادثات ہورہے ہیں۔رہی سہی کسر اوورلوڈٹرکوں اوربھاری بھرکم پتھرلے جانے والے ٹرکوں اورٹریکٹرٹرالیاںکے ڈرائیوروں نے پوری کررکھی ہے ۔جو نہ صرف ٹریفک حادثات کاموجب بلکہ آنے جانے والوں کوراستہ نہ دینے پرجھگڑے روزکامعمول بن چکے ہیں ۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اورایم این حاجی عبیداللہ خان شادی خیل ودیگرارباب اختیارسے روڈکی ازسرِنوتعمیراوراوورلوڈٹرکوں اورٹریکٹرٹرالیوں پرپابندی عائدکرنے کامطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pie Khel

Pie Khel

پائی خیل (نامہ نگار)محمدیاروالہ میں سیوریج کا نظام نہ ہونے کے باعث گنداپانی گلیوں میں سیلاب کی شکل اختیارکرگیاجس سے شہریوں کوآمدورفت میں مشکلات کاسامناتفصیلات کے مطابق یونین کونسل پائی خیل کے پسماندہ موضع محمدیاروالہ میں سیوریج نظام نہ ہونے کے باعث لوگوں کے گھروں کاگندہ پانی ٹوٹی ہوئی نالیوں میں ہوتاہوااُکھڑی سولنگ ،گلیوں کے گڑھوں میں کھڑاہوکرنہ صرف آمدورفت میں مشکلات پیداکررہاہے بلکہ موذی بیماریاں پھیلانے کاموجب بن رہاہے ادھرہرگلی کوچے میں پڑے گندگی کے ڈھیروں نے نہ صرف آمدورفت کے راستے سکڑاکررکھ دیئے بلکہ وبائی امراض پھیلانے کاباعث بنے ہوئے ہیں شہرکی گلی کوچوں میں آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں دن رات آوارہ پھرتے نظرآتے ہیں جس سے شہری ہروقت ان سے خوف زدہ ہیں ۔ عوامی حلقوں قمرعباس، شیرخان، محمد شہزادخان، محمدشفاء اللہ ودیگرنے یونین کونسل پائی خیل کے موضع محمدیاروالہ میں سیوریج کا نظام، گندگی کے ڈھیروں کوہٹانے اورآوارہ کتوں کوتلف کرنے کاٹی ایم اے میانوالی ،ڈی سی اومیانوالی اورارباب اختیارسے مطالبہ کیا ہے۔