پائی خیل (حافظ صاحب سے) پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل پائی خیل وارڈ نمبر 1 کے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر حاجی شاہد جاوید خان نے کہا کہ عوامی خدمت کا مشن لیکر میدان سیاست میں اُترے ہیں کامیاب ہ وکر اپنے ووٹرز کو شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔مخلص دوست اور غریب بھائیوں کے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کوشکست سے دوچارکریں گے ۔ہماراپینل چٹان کی طرح مضبوط ہے ۔کھوکھلے نعروں لگانے کاوقت اب ختم ہوچکاہے کیونکہ اب عوام جاگ چکی ہے ۔عوامی طاقت کے بل بوتے الیکشن میں کلین سویپ کریں گے ۔19نومبرکاسورج مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی فتح وکامیابی کی نویدلیکرطلوع ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل (حافظ صاحب سے) جماعت اہلسنت کے زیراہتمام پرامن ناموس مصطفیۖریلی آج ہوگی۔تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت حنفی بریلوی کے زیراہتمام تحفظ ناموس مصطفیۖبسلسلہ رہائی غازی ممتازقادری کی پُرامن ریلی آج بعدنمازجمعہ جامعہ انوارالحدیث حنفیہ غوثیہ دائودخیل نزدشیل پمپ سے شروع ہوکربینک چوک دائودخیل اختتام پذیرہوگی۔ریلی کی قیادت مفتی اہلسنت علامہ مولانامحمدجنیدرضاخان قادری کریں گے۔ضلع بھرکے مشائخ وعلمائے کرام وعاشقان مصطفیۖدلیوالی ،موچھ،محمدیاروالہ،پائی خیل،ٹھٹھی شریف،ڈھیرامیدعلی شاہ،خواجہ شریف،دندی شاہ ودیگرعلاقہ جات سے قافلہ درقافلہ شرکت کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل (حافظ صاحب سے) ٹھٹھی شہر میں ہمارے مخالفین کے کوئی پوسٹر بینر نظر نہیں آتے ٹھٹی شہر میں سابقہ مخالفین نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر ملک مطیع اللہ امیدوار چیئر مین پاکستان تحریک انصاف یوسی ڈھیر امید علی شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیاتفصیلات کے مطابق ملک مطیع اللہ کو ٹھٹی شہر میںزبر دست پذیرائی مل رہی ہے اعوان برادری شبحے خیل برادری آحمد خیل برادری اتر برادری،میانہ برادری،ٹھٹی کے سرکردہ میاں ممتاز جیلانی ،ملک نواز اتر خیل حقداد خان ثناء اللہ دکاندارملک عثمان اتر خیل اور دیگر افرادنے مکمل حمایت کا اعلان کردیا ٹھٹی کی سابقہ مخالف برادریوں نے بھی پی ٹی آئی کے امیدوار چیئر مین ملک مطیع اللہ کی حمایت کا اعلان کردیا عوام میں ان کی مقبولیت سے لگتا ہے کہ ملک مطیع اللہ کلین سویپ کریں گے۔