پائی خیل (نامہ نگار) فاتح نجدیت شیخ الحدیث والتفسیرمفتی اہلسنت مولانا محمدا براہیم سیالوی کی وفات عالم اسلام کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے۔ان کی وفات سے پیدا ہونے وال اخل اکبھی پر نہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے ناظم اعلیٰ قاری آصف عنایت اللہ چشتی،ناظم نشرواشاعت حافظ کریم اللہ چشتی،مولانامحمدمسعودالحسن دائودخیل،مولاناحافظ محمدابراراحمد،حافظ رحمت اللہ نقشبندی ودیگرنے ان کے لواحقین سے اظہارتعزیت اورمرحوم کے لئے مغفر ت کی دعاکرتے ہوئے کیا۔ سٹی پائی خیل اوردائودخیل میں جمعة المبارک کے موقع پرمفتی اہلسنت مولانامحمدابراہیم سیالوی کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی اوربلندی درجات کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے نومنتخب چیئرمین ملک مطیع اللہ ڈرہال چیئرمین ضلع کونسل کے لئے موزوں ترین امیدوارہیں۔ ان خیالات کااظہارمعروف سماجی شخصیات ملک نوازاُترخیل،ملک احسان الحق اُترخیل،ملک جاویداُترخیل،ملک الطاف اُترخیل،ملک فیضان اُترخیل،ملک ثناء اللہ سناٹاودیگرنے پاکستان تحریک انصاف یوسی ڈھیرامیدعلی شاہ کے نومنتخب چیئرمین ملک مطیع اللہ ڈرہال کومبارکباددینے کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت اور پارلیمانی بورڈ کومتحدہوکرچیئرمین ضلع کونسل کے لئے ملک مطیع اللہ ڈرہال کاانتخاب کرناچاہیے۔کیونکہ ان کی سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ان کی خدمات کامخالفین بھی انکارنہیں کرسکتے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل(نامہ نگار)اولیاء کرام نے تبلیغ اسلام میں اہم کرداراداکیا۔برصغیرپاک وہندمیں اسلام اولیاء کرام کی بدولت پھیلا۔ان خیالات کااظہارمعروف مذہبی راہنماقاری آصف عنایت اللہ چشتی نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اولیاء کرام کی کاوشوں کی وجہ سے اسلام کوفروغ ملاپاکستان کے قیام میں اکابرین اہلسنت نے اہم کرداراداکیا۔اولیاء کرام نے جس اندازمیں اشاعت اسلام کی اسکی مثال نہیں ملتی لاکھوں غیرمسلموں نے اولیاء کرام کی تبلیغ سے متاثرہوکردین اسلام کی دولت حاصل کی ۔اولیائے کرام ،پیران عظام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔عظمت اولیاء کانفرنس کے انعقاد کامقصدنئی نسل میں اولیاء کرام کے بارے میں شعورپیداکرناہوتاہے ۔اولیاء کرام کاپیغام ہمیں اس بات کی تعلیم دیتاہے کہ ہم اسلام کی تبلیغ واشاعت میں کوئی دقیقہ فروغ ذاشت نہ اٹھائیں بلکہ اپنی صلاحیتیں اسلام کی سربلندی کے لئے صرف کریں ۔حکمران وقت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ ملک پاکستان امن وسلامتی کاگہوارہ بن سکے۔